حکومت نے یوتھ کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کااستیصال کیا

128

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرنے کہا ہے کہ نیا پاکستان والوں نے تبدیلی کے نام پرنوجوانوں کے خوابوں کا خون کیا،ہرآنے والی حکومت نے یوتھ کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کااستیصال کیا،جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو معاشرے میں ان کا مقام دلانے کیلیے اہم کرداراداکیا ہے یہی وجہ ہے کہ سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں آج جے آئی یوتھ کے نوجوان ظلم کے خلاف مظلوم کے پشتیبان اوردفاع پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں نے بھارتی دباؤپرمذہبی جماعتوں پرپابندی اورگرفتاریوں سے ثابت کردیا کہ وہ دباؤ کے سامنے کھڑے ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پوری پاکستانی قوم اور سیاسی ومذہبی جماعتیں پاک فوج کی پشت پرکھڑی ہیں، بہت بہتر پوزیشن ہونے کے باوجود حکمران کمزوی کا مظاہرہ کرکے غیور اور بہادرپاکستانی عوام کو مایوس کررہے ہیں۔ پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئی تو جماعت اسلامی کا ہر جوان فرنٹ لائن پر لڑے گا۔