ٹیکس دہندگان اور وصول کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون ضروری ہے، شاہد وسیم

294

صنعتی خام مال کے کمرشل امپورٹرز تمام ٹیکس ایڈوانس جمع کرواتے ہیں،انکوائری سے پہلے وضاحت کا موقع دیا جائے،چیئرمین پی سی ڈی ایم اے

کمرشل امپورٹرز کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتے،ہرممکن تعاون کریں گے، بدرالدین قریشی، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ٹو

کراچی
پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین شاہد وسیم نے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس وصول کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی اورباہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی خام مال کے کمرشل امپورٹرزتمام ٹیکس ایڈوانس جمع کرواتے ہیں لہٰذ انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے جوٹیکس ریونیو کو بڑھانے میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات انہوں نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ٹو بدرالدین احمدقریشی سے ان کے دفتر میں کمرشل امپورٹرز کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر کہی۔وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین سلیم نی نی،محمد نصیر، عبدالحفیظ محمد اور عمران غیاث الدین بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی سی ڈی ایم اے کی سربراہی میں وفد نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ٹو بدرالدین احمدقریشی سے ملاقات میں کمرشل امپورٹرزکے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔شاہد وسیم نے کمشنر ان لینڈ ریونیوسے درخواست کی کہ ملکی خزانے میں ایمانداری اور ذمہ داری سے ٹیکس ادا کرنے والے صنعتی خام مال کے کمرشل امپورٹرز کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور کسی بھی قسم کی انکوائری کے لیے کارروائی سے پہلے انہیں ضرور وضاحت کا موقع دیا جائے۔اس موقع پر شاہد وسیم نے پی سی ڈی ایم اے کی طرف سے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو بھرپور تعاون کایقین دلایا اورچیف کمشنر کو پی سی ڈی ایم اے کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ ٹیکس دہندگان سے باالمشافہ ملاقات سے اس تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کیا جاسکے۔ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیونے دعوت قبول کرتے ہوئے اپنے تعاون کایقین دلایا۔ان کا کہنا تھاکہ کمرشل امپورٹرز کی اہمیت کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ لوگ ایڈوانس ٹیکس دیتے ہیں اور محکمہ انکم ٹیکس ان کے