نیب ریفرنس بننے پر سابق بریگیڈیئر نے خودکشی کرلی

597

اسلام آباد: سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خودکشی کرلی۔

واضح رہے کے گزشتہ روز نیب ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔اسد منیر پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

اسد منیر کےاہل خانہ  کا کہنا ہے کہ  اسد منیر گزشتہ روز سے میڈیا پر اپنے خلاف گردش کرنے  والی خبروں پر کافی پریشان تھے۔ اہل خانہ نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا۔