امریکا اور یورپی ممالک کی روس پر نئی پابندیاں

511
فائل فوٹو

 امریکا، یورپی ممالک اور کینیڈا نے یوکرین میں مسلسل ’جارحیت‘ کے الزام میں ایک درجن سے زائد روسی افراد اوربعض تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں الزام لگایا ہے کہ ’روس کی جانب سے یوکرین کے مشرقی حصے میں غیر قانونی علیحدگی پسندوں کی حکوم انتخابات کرانے میں مدد کی جارہی ہے‘۔

یاد رہے کہ روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اور ماسکو کے خلاف یوکرین کے جاری تنازع میں یہ اقدام اب تک کی سب سے بڑی محاذ آرائی خیال کی جارہی ہے۔حالیہ اقدام تنازع کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

بین الاقومی سطح پر اس کے پرامن حل کے لیے کوکششیں جاری ہیں، جس میں 2014 کے بعد سے اب تک 10 ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

حالیہ تنازع میں مغربی ممالک، یوکرین کی حمایت کررہے ہیں اور ان کی جانب سے روس پر بغیر کسی وجہ کے بحرِ ایزوز کا راستہ بند کرنے اور فوجی کارروائی کا الزام بھی عائد کیا گیا۔