عدالت میں فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عاید نہ ہوسکی

116

اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ویب ٹی وی کو انٹرویو میں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عاید کرنے کی کارروائی موخر کر دی ۔ عدالت میں درج 2 مقدمات میں فیصل رضا عابدی یکم اپریل کو بطور ملزم بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ انسداد الیکٹرانک کرائم کی خصوصی عدالت کے جج طاہرمحمود خان نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے چالان پیش نہ کرنے کے باعث فیصل رضا عابدی پر فردجرم عاید کرنے کی کارروائی موخر کر دی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل چالان داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے۔