فرسودہ نظام وکرپٹ قیادت نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے

82

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیر میاں عبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام و کرپٹ قیادت نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کرپٹ افراد کا بلا تفریق احتساب اور کرپشن و دہشت گردی کے شیطانی کھیل کا خاتمہ قوم کی اولین ترجیح ہے، معاشرے کی اصلاح و ترقی کے لیے میڈیا کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، پارلیمنٹ کو قومی مفاد اور عوامی حقوق کے لیے قانون سازی کا ذریعہ بنانے کے بجائے اکھاڑہ بنا دیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے ایم پی اے پر حملہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن سے فری اور خوشحال پاکستان کی مہم جاری رکھے گی۔ موجودہ حکومت نے مہنگائی کی انتہا کردی ہے۔ عوام مہنگائی، غربت و افلاس کی وجہ سے سخت پریشان ہیں، احکامات الٰہی سے روگردانی اور مغرب کی نقالی نے وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ سودی نظام، معیشت فحاشی، و عریانی کا سیلاب مادر پدر آزادی کے نام پر ہے۔ بے راہ روی کی وجہ سے خوشحالی کے بجائے بدحالی کا دور دورہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام رابطہ مہم میں جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں۔