خضدار‘ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا

115

خضدار (این این آئی) خضدار میں فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ کنجھڑ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سعید احمد خدرانی اور ان کے 12سالہ کمسن بیٹے کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔