مقبوضہ کشمیر:خاتون پولیس افسر قتل

155

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک خاتون سپیشل پولیس افسرکو ہلاک کر دیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے خا تون پولیس ایس پی او کو ضلع کے علاقے ویہل میں ان کے گھر میں داخل ہو کر گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی افسر کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔