اپنے مال کاحق اداکرنے والے خوش نصیب ہیں،حاجی فضیل رضاعطاری

294

190317-02-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے کہا ہے کہ راہ خدا میں مال خرچ کرنے سے برکتیں حاصل ہوتی ہیں، وقتاً فوقتاً اللہ پا ک کی راہ میں حسب توفیق ضرور صدقہ کیا کریں ۔میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بہت خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جو اپنے مال کے حقوق ادا کرتے ہیں۔