قیام امن کے بعد اب قبائلی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی: عمران خان

298
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے کے عوام بے مثال ترقی دیکھیں گے، حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ سابق فاٹا کے علاقوں کے 10سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاروت شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع ہو گا جو 3 ہفوں تک جاری رہے گا۔

قبائلی اضلاع کی ترقی کےلیے سالانہ 100 ارب روپےخرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم نے تفصیلات دیتے ہوئے  بتایا  کہ 10 سال تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کا  مزید کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ سے ملنے والا 3 فیصد قبائلی علاقوں پر خرچ کریں گے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کرپشن پرکسی کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت نہیں کریں گے۔