بولان، 2ٹرکوں میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

134

بولان( آئی این پی ) بولان کے علاقے مچھ میں 2 ٹرکوں میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مچھ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے باعث دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو فوری طورپر سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد کامران اورمحمد شفقت کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے جبکہ زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔