امریکا نے شام میں ایک ہزار فوجی رکھنے سےمتعلق خبروں کی تردید کردی

365

واشنگٹن: امریکا نے شام میں ایک ہزار فوجی رکھنے سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں کی تردید کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل جوزف ڈینفور نے شام میں ایک ہزار فوجی باقی رکھنے کے حوالے سے اخباری خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ایک بڑے امریکی اخبار کی جانب سے اتوار کے روز سامنے آنے والا یہ دعوی کہ امریکی فوج شام میں ایک ہزار فوجی باقی رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے یہ دعوی درحقیقت درست نہیں ہے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ رواں سال فروری میں اعلان کردہ (200 فوجیوں کو رکھنے کے) منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور امریکی فوجیوں کو کم کرنے کے حوالے سے صدر کی ہدایت پر عمل درامد جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ امریکی اخبار میں اتور کے دن ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن شمال مشرقی شام  میں”  سیف زون “کہ قیام  کے حوالے سے  ترکی اور امریکی حمایت  یافتہ  کرد فورسز کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کے باعث امریکا    شام میں کرد جنگجوؤں کے ساتھ کام  کرنے کا  ارادہ رکھتا ہے۔