ضلعی حکومت شہریوں کوصاف ستھرا ماحول فراہم کرے ،اجمل حسین

345

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیرمیاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ اوردیگرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ سالڈویسٹ مینجمنٹ فیصل آباد کی ناقص کارکردگی نے پورے شہرکو فلتھ ڈپو بنادیا ہے ۔ ضلعی حکومت شہریوں کو بدبواورتعفن پھیلے عذاب سے بچانے کیلیے FWMCکی کارکردگی بہتر بنائے، گندگی سٹرکوں پربکھرتی جاتی ہے جسے کوئی دوباراٹھانے کی زحمت گوارنہیں کرتااوریہ گندگی سارادن اڑاڑکرآلودگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلانے کا بھی موجب بنتی ہے۔رہنماؤں نے دارالسلام کالونی،نعمت کالونی ،مدینہ ٹاؤن اوردیگرمتعددعلاقوں کی گلی محلے میں پھیلی ہوئی گندگی کا ذمے دارمحکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹھہراتے ہوئے اس کی ناقص کارکردگی پر سخت احتجاج کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب اورکمشنرفیصل آبادمطالبہ کیاکہ وہ صفائی ستھرائی بارے شہریوں کی شکایت کا فوری نوٹس لے کر اس سردردی سے نجات دلائیں۔انہوں نے محکمہ FWMCکی ناقص کارکردگی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس محکمہ ناقص پلاننگ کی وجہ سے فلتھ ڈپو سٹرکوں کرطرف سے سرکتے ہوئے رہائشی آبادیوں کے اندرتک آگئے ہیں،سینٹری ورکرکوڑا اٹھانے کے بجائے اسے آگ لگادیتے ہیں جس سے اٹھنے والے بدبودار دھواں اورگندگی کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔