افریقا میں فوجی کیمپ پر حملہ، 21 فوجی ہلاک

292
مالی میں منحرف فوجی گروپ کے حملے میں 21 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

مغربی افریقی ملک مالی میں ایک فوجی کیمپ نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 21 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور بڑی تعداد میں مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ مومپتی علاقے میں واقع دیورا کیمپ پر کیا گیا۔ حملہ آوروں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا استعمال کیا اور کیمپ میں شدید فائرنگ کی۔

فوج کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق منحرف فوجی آقا موسی کے عسکری گروپ سے ہوسکتا ہے۔ آقا موسی مالی فوج میں کرنل کے عہدے پر فائز تھے لیکن انہوں نے فوج سے علیحدگی اختیار کرکے اپنا الگ عسکری گروپ قائم کر رکھا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی افواج نے منحرف فوجیوں کے حملے کو پسپا کردیا تاہم اس میں بڑا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ مال میں مختلف باغی گروہ مسلح جدوجہد کر رہے ہیں جس کے باعث ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔