نیوزی لینڈ: جمعہ کو سرکاری ریڈیو،ٹی وی سے براہ راست اذان نشر کی جائے گی

453

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے تمام شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی یاد میں جمعہ کو سرکاری ذرائع ابلاغ پر اذان نشر کی جائے گی۔

اس کے علاوہ جمعہ کو کرائسٹ چرچ سانحے کی یاد میں پورے ملک میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔

کیوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ مسلم کمیونٹی کو سپورٹ کریں تاکہ وہ دوبارہ مساجد میں آئیں۔

وزیراعظم نے حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملکی حالات کے باعث آسٹریلیا کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام عالمی رہنماؤں کو نسل پرستی اور انتہا پسندی کے خلاف یکجا ہونا پڑے گا اور یہ سب کی ذمہ داری ہے۔