خضدار، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص کو قتل کردیا

165

خضدار (اے پی پی) تحصیل زہری گھٹ کے مقام پرنا معلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ زہری لیویز کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی شب زہری گھٹ میں نامعلوم مسلح افراد گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خیرجان باجوئی کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زہری لیویز نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر کے واقع سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی۔ لیویز کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔