ٹرمپ آیندہ ہفتےاسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

242
فائل فو فائل فوٹو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو 9 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل اگلےہفتےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ان کی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔

ملاقات میں امریکا اسرائیل مشترکہ مفادات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔منگل کو دونوں رہنما عشائیہ بھی شرکت کریں گے۔

نیتن یاھو واشنگٹن میں امریکا ۔ اسرائیل تعلقات عامہ کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں‌گے۔ یہ کمیٹی اسرائیل کی مالی مدد کے لیے سرگرم ہے۔

نیتن یاھو ایک ایسے وقت میں امریکا کا دورہ کرہےہیں جب صہیونی ریاست میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اندرون ملک نیتن یاھو کی پوزیشن کافی کمزور ہے اور ان کے خلاف کرپشن کے کئی کیسز چل رہےہیں۔ نیتن یاھو ٹرمپ انتظامیہ سے مدد لینا چاہتے ہیں۔