محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی

219

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو (آج) کوئٹہ ، ژوب اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 3 ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی، بلوچستان میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق قلات 6، ژوب 6.5،کوئٹہ 8.5، بارکھان 9.5، دالبندین 10، خضدار ، پنجگور، اورماڑہ 13، نوکنڈی، پسنی 17 ،تربت 17.5، لسبیلہ ، گوادر18، جیوانی 18.5، اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔