کوئٹہ کسٹمزنے45ٹن چھالیاں اسمگل کی کوشش ناکام بنادی

153

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کو ئٹہ کسٹمز نے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا اسمگل شدہ غیر ملکی سامان برآمد کر لیا۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق لکپاس کسٹمز چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والے مزدا ٹرک اور 2 کار وں سے غیر ملکی سامان جن میں 45 ٹن چھالیہ، 60 کے قریب نئے اور پرانے ٹائرز برآمد کرلیے۔ جن کی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہے، کارروائی اسسٹنٹ کلکٹر پریوینٹیو اکمل درانی چیک پوسٹ انچارج گل شیر زہری انسپکٹر موسم خان اور انسپکٹر علی احمد لہڑی شا مل تھے۔ایک اور کارروائی میں اکمل درانی کی قیادت میں کسٹمز اسٹیشن دالبندین نے 9 ٹن کے قریب غیر ملکی پولیپروپیلن بیگز اور ڈِش واشنگ میں استعمال ہونے والالکوڈ بھی برآمد کرلی جنکی قیمت تقریباً 15 لاکھ روپے کے قریب ہے