بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا 

163

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ر ہی ،جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں،قلات،مستونگ ،پشین، خانوزئی ،زیارت ،ژوب سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہوئی ،جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،کوئٹہ میں بارش شروع ہوتے ہی اکثرعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور گیس پریشر میں بھی کمی کا سامنا رہا ہے۔