ڈ ائریکٹر قرآن انسٹیٹیوٹ سے لوٹ مار کرنیوالے ملزمان تاحال آزاد

385

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی صنعتی ایریاپولیس ڈ ائریکٹر قرآن انسٹیٹیوٹ اور ویمن ایڈٹرسٹ کی مرکزی رکن اقبال النساء سے لوٹ مار کرنے والے رہزنوں کو گرفتار نہیں کرسکی۔اقبال النساء گزشتہ جمعے کواپنے ڈرائیوراور نواسی کے ہمراہ جماعت اسلامی کی رکن شاہ جہاں خاتون سے پوتی کی وفات کی تعزیت کیلیے ان کے گھر گودھرا نیوکراچی جارہیں تھیں جہاں کچھ دن قبل سات سال کی بچی جگر کے عارضے میں مبتلاہوکرچل بسی تھی۔انکے گھر کے سامنے ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ڈرائیور کے موبائل فونز اور انکا دستی بیگ زبردستی چھین لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے موٹرسائکل پر فرار وہوگئے تھے ، مسلح ملزمان ڈ ائریکٹر قرآن انسٹیٹیوٹ اقبال النساء کے پرس میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے نقد کے علاو ہ ضروری کاغذات اور دو موبائل فون‘پاسپورٹ اور اے ٹی ایم کارڈ لے کر فرار ہوئے تھے ،اقبال النساء نے واقعہ کی اطلاع فوری طور پولیس کودیدی تھی تاہم پولیس تاحال لوٹ مار میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہونہیں ہو سکی ۔