کوئٹہ میں گیس لیکیج کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق

176

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں گیس لیکیج کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق چار بچوں سمیت پانچ زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کانسی روڈ مدنی اسٹریٹ میں پیش آیا جہاں رات گئے گیس لیکیج کے باعث ایک گھر میں دھماکا ہوا جس سے گھر کی چھت گر گئی جبکہ جھلس کر گھر کا سربراہ 35 سلالہ سجاد احمد ولد عبدالقیوم ،14 سالہ مدثر احمد ولد سجاد احمد ،12 سالہ مبشر احمد ولد سجاد احمد ،7 سالہ ایمان بی بی ولد سجاد احمد، 15 سالہ محمد عظیم ولد عبدالخلیل ، علشباء ولد سجاد احمد اور جویریہ زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو پہلے سول اسپتال بعد میں برن سینٹر بی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں سجاد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ضروری کارروائی کے بعد بی ایم سی نے سجاد احمد کی میت ورثاء4 کے حوالے کرنا چاہی تاہم ورثاء نے میت وصول کرنے سے انکار کر دیا اور الزام عائد کیا کہ سجاد احمد کی موت ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہوئی ، ورثاء کی درخواست پر پولیس نے ڈاکٹر عبداللہ کو حراست میں لیکر بروری تھانے منتقل کر دیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے ، ڈاکٹر عبداللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سجاد احمد کا جسم 80 فیصد جل چکا تھا ، تاخیر سے اسپتال منتقل کرنے کے باعث ان کی موت ہوئی۔