سکھر، پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

228

سکھر(نمائندہ جسارت) روہڑی کی حدود جاڑے ماہ کے قریب پولیس اور موٹرسائیکل سوار تین ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ایس ایس پی عرفان علی سموں نے بتایا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو سے اسلحہ اور دیگر چھینا گیا سامان برآمدکر لیا گیا ہے، گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت امام بخش سہتو کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضہ سے تھانہ C کی حدود راہوجہ چوک سے محبت میرانی سے چھینا گیا سامان بھی برآمد کرلیا گیا، پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ گرفتار زخمی ڈاکو کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکو ڈکیتی، چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ سکھر پولیس کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں شاہ بیلو کچے میں جرائم پیشہ افراد اور منظم ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس اعلامیہ کے مطابق ایک ڈاکو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،ڈاکوؤں کے زیراستعمال (بوٹس) کشتیاں قبضے میں لے لیں، مزید پولیس پکٹس قائم کردی گئی ہیں، پولیس کا شاہ بیلو کچے میں منظم ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن و مقابلہ، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں جبکہ ڈاکوؤں کے زیراستعمال بوٹس بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں، ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی موجودگی تک آپریشن جاری رہے گا۔ تھانہ تماچانی کی حدود میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا، چار افراد نے گھر میں گھس کر چاقو کے وار کرکے 23 سالہ مسمات مریم کو قتل کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس موقع پر پہنچ گئی مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال روانہ کردی گئی۔ مقتولہ مریم اپنے شوہر غوث بخش سے ناراض ہوکر اپنے والد کے گھر میکے آئی ہوئی تھی