جے آئی یوتھ کے نوجوان ظلم کیخلاف پرعزم ہیں،راناعدنان خان

158

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) جے آئی یوتھ پنجاب کے سینئرنائب صدر راناعدنا ن خانے کہا ہے کہ نیا پاکستان والوں نے تبدیلی کے نام پرنوجوانوں کے خوابوں کا خون کیا،ہرآنے والی حکومت نے یوتھ کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کااستحصال کیا،جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو معاشرے میں ان کا مقام دلانے کیلیے اہم کرداراداکیا ہے یہی وجہ ہے کہ سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں آج جے آئی یوتھ کے نوجوان ظلم کے خلاف مظلوم کے پشتیبان اوردفاع پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عوامی رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں علامہ اقبال کالونی سمندری روڈ، ویوورکالونی غلام محمدآباد،پی پی 115منصورآباد سمیت شہربھرلگائے دعوتی کیمپوں میں کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس دوران ضلعی صدر چودھری عمر فاروق گجر،سلیم انصاری،اکبرعلی انصاری اور دیگر ذمے داران بھی ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں نے بھارتی دباؤپرمذہبی جماعتوں پر پابندی اورگرفتاریوں سے ثابت کردیا کہ وہ دباؤ کے سامنے کھڑے ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پوری پاکستانی قوم اور سیاسی ومذہبی جماعتیں پاک فوج کی پشت پرکھڑی ہیں، بہت بہترپوزیشن ہونے کے باوجود حکمران کمزوی کا مظاہرہ کرکے غیور اور بہادرپاکستانی عوام کو مایوس کررہے ہیں۔پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئی تو جماعت اسلامی کا ہر جوان فرنٹ لائن پر لڑے گا۔