جماعت اسلامی وطن عزیزکی سب سے بڑی اور منظم جماعت ہے

236

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاں عبدالستاربیگانے کہاکہ جماعت اسلامی وطن عزیزکی سب سے بڑی اور منظم جماعت ہے جو عوام کی خدمت اور تربیت کا اہتمام کررہی ہے،جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم عام افراد کو جماعت اسلامی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش ہے ،کارکنان عام افراد تک دعوت پہنچانے کے لیے سارا سال جدوجہد کرتے ہیں اب بالخصوص ماہ مارچ میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں پوری پلاننگ کے ساتھ کام کیاجارہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں ڈی گراؤنڈمیں تبلیغی کیمپ میں کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکارکنان نے جماعت اسلامی کا لٹریچر ، دینی کتب اورلوگوں تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانے کیلیے وفود کی شکل میں ملاقاتیں،کیمپ میں جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم ، جماعت اسلامی کے ذمے داران ہر سطح پر جماعت کو منظم اور فعال بنائیں تا کہ وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکے۔ جماعت اسلامی کے کارکن قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں سیرت اصحاب کا مطالعہ کریں اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچائیں آنے والا دور اسلام کا دور ہے مغرب جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کرے اسلام نے غالب آنا اور یہ غالب ہونے کے لیے ہی آیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وارڈ کی سطح تک تنظیم کو مضبوط کریں ۔