امریکہ کے اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے بوئنگ 737 میکس 8 کو انجن میں خرابی کی وجہ سے فلوریڈا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق طیارہ آرلینڈو ایئرپورٹ سے تقریبا 02:50 بجے اڑا تاہم کچھ دیر بعد طیارے میں موجود دونوں پائلٹس کی جانب سے انجن میں خرابی کی شکایت کی گئی جس کے بعد طیارے کو باحفاظت فلوریڈا ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور اسے اسٹوریج کے لیے کیلیفورنیا منتقل کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ یہ طیارہ بوئنگ 737 میکس 8 کی اسی فلیٹ کا حصہ ہے جسے دو بڑے ہوائی حادثوں کی وجہ سے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور دنیا بھر میں ان کی پرواز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔