ٹرین مارچ: دو ہزار کا کہہ کرلائے، دو سو دیے، بیوہ کا احتجاج

573

پاکستان پیپلز پارٹی کے کاروان بھٹو میں شرکت کے لئے نوشہروفیروز کے منتخب نمائندوں نے خواتین کو فی کس دو ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا البتہ جب غریب خواتین سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کیا گیا تو خواتین نے میڈیا کے سامنے سچ اگل دیا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ ہم سے دو ہزار روپے دینے کا وعدہ کرکے یہاں لایا گیا اور اب صرف دوسو روپے دیے گئے ہیں۔

مارچ میں شرکت کے لیے آئی خاتون نے کہا کہ میں بیوہ ھوں اور مجھے دو ہزار روپے کا کہہ کر یہاں پر بلایا گیا تھا لیکن اب صرف دوسو روپے تھما دیے گئے ہیں۔

دوسری خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے بھی صرف دوسو روپے دیے گئے ہیں اور یہاں بیٹھے سب غریبوں کو 2000 روپے دینے کا وعدہ کرکے صرف دوسو روپے تھمائے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتازچانڈیو سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ مخالفین کا پروپیگنڈہ ہے اور یہ  خواتین بھی مخالفین کی ہیں بھیجی ہوئی ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ  مخالفین کون  ہیں۔