جعلی اکاونٹ کیس میں زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت منظور

399

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے دونوں کو دس ، دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
زرداری اور فریال تالپور نے گزشتہ روز جعلی اکاونٹ کیس میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی اور عدالت میں استدعا کی گئی تھی کہ ٹرائل مکمل ہونے تک نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور فوری طور پر عبوری ضمانت دی جائے۔
یاد رہے کہ 15 مارچ کو کراچی کی بینکنگ کورٹ نے نیب کی درخواست پر منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کر دیا تھا اور آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی تھی ۔