سری نگر( آن لائن )بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سری نگر اسکوارڈرن میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سری نگر میں دوبارہ ان کے اسکواڈرن میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تاہم انہیں 4 ہفتے کی طبی رخصت پر رکھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن نے طبی چھٹیوں کے دوران چینائی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے سری نگر میں اپنے اسکواڈرن کے ساتھ قیام کو ترجیح دی۔