وزیر اعظم عمران خان گوادر سے کراچی پہنچ گئے ،

291

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اولڈ ٹرمینل پر وزیر اعظم کا استقبال کیا ،وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاوس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے عشائیے ہر ملاقات کریں گے ،

کل وزیر اعظم گورنر ہاوس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ، اورباغ ابن قاسم میں شجرکاری مہم کا آغاز بھی کریں گے،

وزیراعظم عمران خان کا منصب سنبھالنے کے بعد کراچی کا تیسرا دورہ ہیں،اس سے قبل 14 ستمبر 2018 کو وزیر اعظم نے کراچی میں ایک روزہ دورہ کیا تھا ،

آٹھ دسمبر کو بھی وزیر اعظم نے کراچی کا دورہ کیاتھا جس میں صنعتکاروں سے اہم ملاقات کی تھی،

وزیر اعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس میں جمعہ کی شام ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی ہیں۔

وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول ، عامر خان، نسرین جلیل، کنور نوید، فیصل سبزواری اور وسیم اختر شامل ہیں۔ 

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی گورنر سندھ عمران اسما عیل سے ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔