تمام مذاہب کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، شہریار خان آفریدی

301

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہاہے کہ تمام مذاہب کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،مدارس، مساجد، علماء، چرچ اور مندر کو عزت دینا ذمہ داری ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ہفتہ کو جامعہ بنوریہ سائٹ کے دورے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مدارس کے لوگوں کو بدقسمتی سے عزت نہیں دی گئی۔ مدارس سے جڑے افراد کو بھی عزت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مسالک و مذاہب کے نام پر لڑایا جا رہا ہے، مسلمان تفرقے سے دور رہتا ہے۔ مدرسے میں غیر ملکی طلباء پاکستان کے سفیر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ کریم ہمیں سود کے عذاب سے نکالے، بڑی رقم سود کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ تمام مذاہب کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، مدارس، مساجد، علما، چرچ، مندر کو عزت دینا ذمہ داری ہے۔ افواج، رینجرز اور پولیس کو امن کے لیے قربانیاں دینے پر سلام پیش کرتاہوں۔