وزیر اعظم عمران کے دور ہ کراچی میں تاجر اور صنعت کار ناراض ہوگئے۔

347

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)وزیر اعظم عمران کے دور ہ کراچی میں تاجر اور صنعت کار ناراض ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق تاجروں اور صنعت کاروں نے میئر کراچی کی دعوت بھی ٹھکرادی اور باغ ابن قاسم کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔

دوسری جانب کراچی کی سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلرز بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی نے باغ ابن قاسم کی تقریب میں600مہمان مدعو کیے، تقریب میں150 سے بھی کم مہمان پہنچے۔

وزیر اعظم پاکستان کی آمد سے قبل منتظمین نے پنڈال سے خالی نشستیں ہٹادیں۔وزیر اعظم عمران خان نے مختصرتقریر کر کے روانہ ہو گئے۔