سری نگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار گہری کھائی میں گرنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اہلکار ضلع کے علاقے بونیار میں ٹرنا کے مقام پر گشت کے دوران کھائی میں گر گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔