حکومت کا غربت مٹاؤ پروگرام ’’احساس‘‘ کا اجرا پہلے کیا جانا چاہیے تھا

118

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیر میاں عبدالستاربیگا اورجنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم نے کہا ہے کہ کہ حکومت کی طرف سے غربت مٹاؤ پروگرام ’’احساس‘‘ کا اجرا بہت پہلے کیا جانا چاہیے تھا۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ ملک میں 40فیصدسے زائد آبادی غربت سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور ہے۔ 25فیصد آبادی کو کھانے کے لیے روٹی تک دستیاب نہیں۔ ملک میں مسائل کے انبارلگے ہیں۔ عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں بلکہ ان میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوا ہے۔ میاں عبدالستاربیگا نے مزیدکہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس پروگرام کے لیے مختص فنڈز کی سخت مانیٹرنگ کا بندوبست کرے اور اصل مستحق افراد تک ان کا حق پہنچایا جائے۔ فنڈز میں خورد برد کرنے والوں کو عبرت ناک سزائیں دی جانی چاہییں۔