آئی ایس پی آر نے بھارت کو شکست دیدی: سابق بھارتی جنرل

795

خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں لیفٹننٹ جنرل(ر) نے مقبوضہ وادی میں جاری کشیدگی پر کہا کہ کشمیرمیں اٹھتے جنازے، عسکریت پسندی کے عروج کی وجہ ہیں، پوری وادی آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہے،لیکن طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں بلکہ معاملہ مزید الجھے گا

 سیمینار سے خطاب میں بھارتی سابق کور کمانڈر شمالی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عطا حسنین کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو اطلاعات کے شعبے میں آئی ایس پی آر نے پچھاڑ دیا اور پاکستان اطلاعات کی جنگ پورے طریقے سے جیت چکا ہے۔اگر کسی نے اطلاعات دینا سیکھنی ہیں تو وہ آئی ایس پی آر سے سیکھے۔

انہوں نےتعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر کسی نے سکھایا ہے کہ اطلاعات کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے تو وہ آئی ایس پی آر ہے، آئی ایس پی آر نے کمال حکمت عملی سے نہ صرف کشمیریوں کو بھارتی فوج سے متنفر کیا بلکہ بھارتی قوم کو بھی اپنی ہی فوج سے دور کردیا۔

پلوامہ حملے پر سابق بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں دھماکے ہوسکتے ہیں تو کشمیر میں پلوامہ کے واقعہ کا قوی امکان تھا اور مجھے اس کا اندازہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا، یہ ہائبرڈ وار(اطلاعات کی جنگ) کا دور ہے اور ہائبرڈجنگ میں سب سے بڑا ہتھیار میڈیا ہے، روایتی جنگ سے کامیابی نہیں ملتی اور امریکا نے سیکھنے میں 18 سال لگائے ، لیکن پاکستان نے معلومات میں ناصرف انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی بلکہ بھارت کو اسں میدان میں پچھاڑ دیا