سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز

680
فائل فوٹو

صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات  آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ امتحانات میں 3 لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے جبکہ سندھ بھر میں نقل کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 کا نفاز بھی کیا گیا ہے

صرف کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لئے 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 202 نجی اسکول اور 163 سرکاری اسکول شامل ہیں، طالبات کے لئے 167 اور لڑکوں کے لئے 198 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

سکھر تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 7 ہزار 774 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں، بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

یاد رہے کہ سندھ کے سرکاری اساتذہ اور محکمہ تعلیم مابین تنازعہ میں پہلے بھی دو بار ملتوی ہونے سے میٹرک امتحانات کا انعقاد مشکل  نظر آرہا تھا۔ پولیس تشدد کے بعد سندھ بھر کے سرکاری اساتذہ نے کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا

۔بعد ازاں دو روز قبل اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے وزیرتعلیم سندھ سردار محمد شاہ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔