شہباز شریف کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر صدر ایردوان کو مبارکباد

410
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی صدر ایردوان کو مبارکباد

سوشل میڈیا پر ترکی زبان میں مبارکباد دیتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیراعلی شہباز شریف نے  اپنے بھائی رجب  طیب ایردوان کو بلدیاتی  انتخابات میں کامیابی پر دلی  مبارک  پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر رجب  طیب ایردوان نے ثابت کردیا ہے کہ سیاسی کامیابی عوامی خدمت کےبل بوتے پر حاصل ہوتی ہے۔

 یہ کامیابی ان کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہے ۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزیدکہا کہ یہ ترک عوام کا جمہوریت کے حق میں ووٹ ہے،

انہوں نے اپنے ٹوئیٹر  پیغام  کو “پاک ترک دوستی زندہ باد”کے الفاظ سے ختم کیا