سال 2019:ہندوستانی فضائیہ کیلئے تباہ کن سال، جانیئے کب،کیا تباہ ہوا؟

732

سال 2019 ہندوستانی فضائیہ کے لیے خونی سال ثابت ہو رہا ہے۔ پاک فضائیہ کے ہاتھوں فضائی جنگ میں عبرتناک شکست کی ہزیمت اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی جہازوں کو پے درپے حادثات پیش آ رہے ہیں۔

٭ 28 جنوری 2019 : گورکھپور ایئر فورس اسٹیشن سے مشن پرواز بھرنے کے بعد ہندوستانی جگوار جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

٭ یکم فروری 2019 : یکم فروری کو فلائٹ ٹیسٹ کے دوران ہندوستان کا میراج 2000 طیارہ ایچ اے ایل ائیرپوٹ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی لمحوں بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں دو ہندوستانی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

٭12 فروری 2019 : مگ 27 جنگی طیارہ پریکٹس کے دوران کریش ہو گیا تھا۔

٭19 فروری 2019 : دو ہاک ایئرکرافٹ ایرو انڈیا شو کی پریکٹس کے دوران باہم ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے ۔ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوا۔

٭27 فروری 2019 : ہندوستانی مگ 21 طیارے کو پاکستانی ائیرفورس نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر آزاد کشمیر میں مار گرایا تھا اور ہندوستانی پائلٹ ابھینندن کو زندہ گرفتار کیا تھا۔

٭27 فروری 2019 : ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر سری نگر سے اڑنے کے صرف 10منٹ بعد میزائل کا نشانہ بن کر تباہ ہوا اور بھارتی ائیرفورس کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔

٭8 مارچ 2019 : مگ 21 طیارہ بیکانیر کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کی وجہ پرندے سے ٹکرانا بتائی گئی تھی۔

٭31 مارچ 2019 : جودھ پور کے نزدیک ہندوستان کا مگ 27 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔


رواں مالی سال کے دوران ہندوستان کے کل 16 جہاز ، ہیلی کاپٹر اور تربیتی طیارے تباہ ہو چکے ہیں جن میں سات جنگی طیارے شامل ہیں۔
گزشتہ تین سالوں میں ہندوستان کے 29 جنگی طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جس میں بارہ مگ 21 شامل ہیں۔