پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہؤں نے کہا کہ راولاکوٹ میں رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے جوان پاکستان کا فخر ہیں۔
اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے ۔ بھارت کی جانب سے عام شہریوں پر دانستہ فائرنگ اور انہیں نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ 18 سالہ بچے کی شہادت پر بے حد دکھ ہوا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں شریک ہوں اور تینوں زخمی خواتین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔