پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: جنرل قمرجاوید باجوہ

398
آرمی چیف کور کمانڈر اجلاس کی نمائندگی کرتے ہوئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک ماحول اور مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کورکمانڈرزکانفرنس میں کسی بھی جارحیت پر مادر وطن کے دفاع اور جارحیت کے خلاف بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیاجبکہ ملک میں پائیدارامن کیلئےکوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

فائل فوٹو

آئی ایس پی آر کےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کرنے کے عزم کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے، ملک میں ہتھیاروں کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔ملک اقتصادی وسماجی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔