صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 44 سے زائد فراری کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے کوئٹہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں بلوچستان کے ہوم منسٹر میرضیاءاللہ لانگو نے شرکت کی اور ہتھیار ڈالنے والے کمانڈروں میں تحائف تقسیم کیے۔ بڑی تعداد میں سول اور ملٹری افیسران بھی اس تقریب میں شریک تھے۔
ہتھیار ڈالنے والے کمانڈروں کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی ، بلوچستان ریپبلکن آرمی اور دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے۔
اس سے قبل جنوری میں بھی 23 فراری کمانڈروں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی تھی۔