جماعت اسلامی پنجاب کاآج یوم احتجاج، مظاہرے ہوں گے 

98

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ تبدیلی اورنیاپاکستان دھوکا نکلا۔ تحریک انصاف ،ن لیگ وپی پی کانیا ورژن ہے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کوترجیح دینے والے آج ان کی غلامی کیلیے بے تاب ہیں اورمعاہدے کوبھی کریڈٹ کے طورپرپیش کیا جارہا ہے، 5اپریل کوصوبے بھرمیں یوم احتجاج کے طورپرمنائیں گے اور ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں آئی ایم ایف کی غلامی ،پیٹرول ،ادویات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ،جماعت اسلامی ہی غریب عوام کی حقیقی ترجمان ہے کرپٹ مافیا نے تما م ملکی ادارے تباہ کردیے تبدیلی سرکارکے پاس کوئی معاشی پلان یا مسائل کے خاتمے کاایجنڈا نہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے رابطہ عوام مہم کے عوامی اجتماعات سے خطاب اور وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ رابطہ عوام مہم ماہ اپریل میں بھی جاری رکھیں گے اورجماعت اسلامی میدان عمل میں عوام سے قریبی رابطہ رکھے گی ہر گھراورہردل پر دستک دیں گے عوام کومسائل کے منجدھارسے نکالنے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی کی دیانتدار اورایماندارقیادت کے پاس ہے جب بھی عوام نے اعتماد کیا ہم نے وفاقی وصوبائی وزرا، مئیرز ، ناظمین اور منتخب ممبران اسمبلی کی صورت خود کومنوایا اورعوامی مسائل کے خاتمے میں اہم کردارادا کیا ، خیبر پختونخواکی سابقہ حکومت میں جماعت اسلامی کے تین وزرا پوری کابینہ پربھاری تھے اور ان کاحکومتی کارکردگی میں اہم کردارتھا آج وہ وزیرنہیں ہیں توصوبائی حکومت کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے انتخابی رویے کوتبدیل کرے اورنوجوان آگے بڑھ کرجماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم میں ہراوّل دستے کا کرداراداکریں۔