فیصل آباد ،جے آئی یوتھ کے جنرل کونسل کا اجلاس،حلف برداری تقریب کی تیاریاں

115

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیراحمد گوندل، امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب امیرالعظیم،مرکزی جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ میاں عثمان جاوید،صوبائی صدر جے آئی یوتھ شاہدنویدملک اوردیگرذمے داران کل بروز اتوارفیصل آبادآئیں گے ۔جہاں وہ المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ہونے والے جے آئی یوتھ کے جنرل کونسل کے اجلاس اوربعدازاں آئندہ سیشن کے لیے منتخب ہونے والے جے آئی یوتھ کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے ،حلف برداری کی تقریب شام 6 بجے دفترجماعت اسلامی چنیوٹ بازارکے ہال میں منعقدہوئی ،جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر زبیراحمدگوندل صوبائی حلقوں کے نومنتخب صدوراورضلعی ذمے داران سے حلف لیں گے ، تقریب حلف برداری سے جے آئی یوتھ کے سینئرنائب صدر پنجاب راناعدنان خان،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئرعظیم رندھاوااورجے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر بھی خطاب کریں گے ۔ تقریب حلف برداری کی تیاریوں کے حوالے سے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرکاکہناتھاکہ تقریب کی مکمل تیاریاں کرلی گئیں، ضلع بھرکے صوبائی حلقوں کے صدور اور کارکنان آئندہ سیشن کیلیے اپنی ذمے داریوں کا حلف اٹھائیں گے۔