سیلاب سے متاثرہ ایران کو وزیراعظم کی امداد کی پیشکش

451
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے سیلاب سے بری طرح متاثرہ ایران سے اظہارِ ہمددری کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ ان کی حکومت ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں اور ان کے لیے ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہیں‘۔

ایران میں تباہی کا ایک منظر

یاد رہے کہ ایران میں سیلاب کے باعث اب تک ستر ہزار افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے

ایران میں انیس مارچ سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جہاں درجنوں گاؤں بہہ چکے، انیس سو شہر قصبے اور دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ہزاروں سڑکیں پُل اورعمارتیں تباہ ہوگئیں، سوسنگرڈ قصبے کے ڈوبنے کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

سیلاب کے نتیجے میں آبی اور زرعی ڈھانچے کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے

حکام نے اہم ڈیموں سے پانی کے اخراج کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔