جرمنی کی طرف سے پاکستان میں تعینات سفیر مارٹن کوبلر کی مدت ختم ہو گئی ہے ۔ مارٹن کوبلر اپنی زندہ دل شخصیت اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کے باعث پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میں بہت مقبول رہے ہیں۔ جرمن سفیر نے ٹوئیٹر فالوورز کے لیے الوداعی پیغام جاری کیا۔ شیروانی میں ملبوس جرمن سفیر نے کہا کہ ان کا دل کا ایک ٹکڑا ہمیشہ پاکستان کے ساتھ جڑا رہے گا۔
مارٹن کوبلر نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میرا آپ لوگوں کے لیے یہ آخری ویڈیو پیغام ہے۔ میں نے اس ملک میں شاندار دو سال گزارے اور میں یہاں سے اداس دل کے ساتھ واپس جا رہا ہوں۔ پاکستان میں گزارے گئے دو سال نہ صرف میری پیشہ ورانہ زندگی کے لیے بہت فائدہ مند رہے بلکہ میری ذاتی زندگی میں بھی یہ سال انتہائی خوشگوار تجربہ ثابت ہوئے ۔ مجھے نہ صرف قدرتی خوبصورتی سے لبریز پاکستان کے سیاحتی مقام دیکھنے کا موقع ملا بلکہ عام پاکستانیوں کو جاننے کا بھی موقع ملا۔ میں پاکستان دوبارہ ایک عام سیاح کی حیثیت سے ضرور آنا چاہوں گا۔
جرمن سفیر نے مزید کہا گو کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی ، معاشرتی اور معاشی مشکلات درپیش ہے لیکن میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ضرور امن اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔
مارٹن کوبلر نے اردو زبان میں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ جڑا رہے گا اور میں یہاں کے عوام خصوصاً نوجوانوں کے مستقبل کے بارے میں دعا گو ہوں۔
جرمن سفیر کی الوداعی ویڈیو پیغام پر انکے مداح افسردہ نظر آئے اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Have a look at Ambassador Martin Kobler's farewell video message for all of you!! Thanking you all for your hospitality and respect!! He will keep you in his heart.آپ سب کیلئے، امبیسڈر مارٹن کوبلر کا یہ الوداعی ویڈیو پیغام دیکھیں۔ آپ لوگوں کی مہمان نوازی اور احترام کے لئے آپ سب کے مشکور ہیں!! آپ کو اپنے دل میں رکھیں گے!
Publiée par German Embassy Islamabad sur Lundi 8 avril 2019