اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے پولنگ

379
پولنگ اسٹیشن پر اسرائیلی عوام ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے

اسرائیل میں عام انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کے اختتام پر انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا، دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پانچویں مرتبہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے

اگر بن یامین نیتن یاہو انتخابات میں کامیاب ہوئے تو وہ اسرائیل کی تاریخ کے سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے والے شخص بن جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چونسٹھ لاکھ کے قریب رجسٹرڈ ووٹرز ایک سو بیس نشستوں کے ایوان کنیسٹ کیلئے اپنی پسند کے نمائندوں کے لئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔ بنیامین نیتن یاہو نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا کہ اگر وہ منتخب ہوگئے تو فلسطین کے مغربی کنارے کی مزید زمین پر قبضہ کرکے اسے اسرائیل میں ضم کریں گے

فائل فاٹو

تین یاہو کا کہنا تھا کہ اس زمین پر یہودی آباد کاروں کو بسایا جائےگا،دوسری جانب انتخابات کے موقع پر صیہونی فوج نےغزہ کی تمام گزر گاہیں بند کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ کرپشن، معیشت اور سیکیورٹی اسرائیل کے سب سے بڑے  اور نمایاں مسائل ہیں، جو انتخابی نعروں کا حصہ  رہے ہیں۔