فضل الرحمان نوازشریف کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں،فواد چوہدری

398

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے فضل الرحمان اور نواز شریف کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ایمبولینس کے بجائے فضل الرحمان رائے ونڈ نواز شریف کو سیاسی آکسیجن دینے پہنچے ہیں” ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف تو اتنے بیمار تھے کہ سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ اگر ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے،عدالتیں نوٹس لیں۔

انہوں نے رائے ونڈ میں نواز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات پر ردعمل اظہارکرتے ہوئے کہا کہ “ہمیشہ کی طرح عدالت سے جھوٹ بولا گیا اور اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمان وہاں پہنچے ہیں اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، عدالتیں اس کا نوٹس لیں” ۔

واضح رہے کہ منگل کے روز جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان نے جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سال 1947 سے 2008 تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 37 بلین ڈالر رہا، اس رقم سے اسلام آباد بنا، تربیلا بنا، منگلا بنا، نیول بیسز بنائیں، فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا، گوادر بنایا موٹر بنی۔سن 2008 سے 2018 بیرونی قرضہ 37بلین ڈالرپر،یعنی60 ارب کا اضافہ سوال یہ ہے یہ پیسا کہاں گیا؟

انہوں نے رائے ونڈ میں نواز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات پر ردعمل اظہارکرتے ہوئے کہا کہ “ہمیشہ کی طرح عدالت سے جھوٹ بولا گیا اور اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمان وہاں پہنچے ہیں اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، عدالتیں اس کا نوٹس لیں” ۔

واضح رہے کہ منگل کے روز جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان نے جاتی امراء میں نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ ‘یہ پیسہ دو خاندانوں نے آپس میں تقسیم کیا، حدیبیہ فراڈ کا ماڈل دونوں حکمران خاندانوں نے بار بار استعمال کیا، پیسہ ہنڈی اور حوالہ سے باہر بھیجا گیا، جعلی اکاؤنٹس اور جعلی لوگ استعمال ہوئے، نواز، شہباز اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں اور سائیڈ رول والے درجنوں ہیں’۔