امریکہ کی جانب سے آج ایرانی فوج پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔امریکی جریدے کے مطابق پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دے کر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔پابندیوں میں سب سے اہم اثاثوں کو منجمد کرنا ہوگا
پاسداران انقلاب پر امریکہ کی جانب سے یہ الزام بھی ہے کہ ایران نے شام میں باغیوں کے خلاف بشارالاسد حکومت کا ساتھ دیا، لبنان حکومت میں شامل تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیوں میں مدد کی ا فلسطین کی تنظیم حماس کی بھی معاونت کی جب کہ یمن میں بھی ان کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ٹرمپ انتظامیہ نےاگر پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تو یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا پہلا واقعہ ہو گا، امریکا کی جانب سے پاسداران انقلاب کے بعض اہلکاروں کو پہلے ہی غیر ملکی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب ایران کے اراکین پارلیمان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے” پاسداران انقلاب” کو دہشت گرد قرار دیا تو وہ بھرپور جواب دیں گے۔