زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے والے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ،

401

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے از خود دودھ کی قیمت بٹرھانے والے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کئے ہیں انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ سرکاری دودھ کے نرخ سے زائد دودھ فروخت کر نے والے دود ھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں کوئی رعایت نہ کریں۔

یقینی بنائیں کہ شہریوں کو سرکاری نرخ پر دودھ دستیاب ہو۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سرکاری نرخ سے زاید قیمت پر دودھ نہ خریدیں سرکاری نرخ 94روپے مقرر ہے اس سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے والے دکانداروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو شکایت درج کرائیں کارروائی ہوگی۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی نے کمشنر کراچی کو ان کے احکامات کی روشنی میں زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے پر ان کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو رپورٹ پیش کی ہے ،

جس کے مطابق ضلع شرقی میں واقع سیالکوٹ ملک، سحر ملک، حمزہ ڈایری ملک ، شفیع ملک شاپ، قریشی ملک، ناگوری ملک، احسان ملک کراچی ڈیری ملک، ماشااللہ ڈیری ریحان ڈیری انور ڈیری ملک ناصر ڈیری ملک کے خلاف کارروائی کرکے ان پر جرمانہ کیا گیا اور بعض کو گرفتار کیا گیا ،

مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا جبکہ گلشن اقبال میں واقع ماشاللہ ملک کے دکاندار کو گرفتار کیا گیا۔

جمعرات کو کمشنر کراچی اپنے دفتر میں دن بارہ بجے قیمت بڑھانے کے خلاف پریس کانفرنس کریں گے اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،