آمدن سے زاید اثاثے، خواجہ آصف نیب میں پیش، بیان ریکارڈ کرادیا

186

راولپنڈی (آن لائن) سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے منگل کو نیب راولپنڈی میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرا دیاہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیردفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زاید اثاثوں کے کیس طلب کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خواجہ آصف کا بیان ریکارڈ کیا۔ خواجہ آصف اپنے اثاثوں سے متعلق بعض دستاویز بھی ساتھ لائے۔ نیب نے پاکستان میں مجموعی اثاثوں ، بیرون ملک جائیداد، ظاہر شدہ اثاثے سال 2000ء میں کتنے اثاثے بنائے ، اندرون و بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ، بیرون ملک اثاثوں کی دستاویزات سے متعلق سوالات کیے اور پاکستان اور بیرون ملک بینک اکاونٹس کے متعلق پوچھا،خواجہ آصف نے نیب ٹیم کو جواب دیا کہ سوالوں سے متعلق پہلے انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔کچھ ریکارڈ ساتھ لایا ہوں، باقی بھی جلد دیدوں گا،بہت عرصہ بیرون ملک مقیم رہا ہوں۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے خواجہ آصف سے کہا کہ وہ اپنا بیان جواب کی شکل میں تحریری طورپر بھی دیں۔ پیشی کے بعدصحافیوں سے مختصر گفتگو میں خواجہ آصف نیبتایا کہ بیان ریکارڈ کروادیاہے،جو پوچھا گیا اس کا جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیب والوں نیانہیں چائے بھی پلائی۔